لاہور چیمبر کے انتخابات میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کلین سویپ کرے گا : شیخ ارشد

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر میں پیاف فائونڈرز الائنس کے امیدوار برائے صدارت شیخ محمد ارشد نے کہا کہ پیاف فائونڈرز الائنس کو 100 %مارکیٹوں کے نمائندوں اور ووٹروں کی حمایت حاصل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مارکیٹوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ شیخ ارشد نے کہا کہ پیاف فائونڈرز الائنس پچھلے 12سالوں سے تاجر برادری کے مسائل کے لئے بھرپور طریقے سے ایکٹو ہے اور ہر پلیٹ فارم پر بزنس کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرتا رہا ہے اور انشااللہ اس باربھی بزنس کمیونٹی کے تمام مسائل کو ایڈریس کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن