نائیجیریا میں بس اڈے پر 12 سالہ لڑکی کا خودکش حملہ‘ 6 افراد ہلاک‘ 30 زخمی

ابوجا (اے ایف پی) نائیجریا کے شمال مشرقی پر داماترو میں خودکش حملے میں 6 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔ پولیس ترجمان توئین گیبا گیسین کے مطابق خودکش حملہ 12 سالہ لڑکی نے بس اڈے کے مرکزی گیٹ پر کیا لڑکی نے اندر داخل ہونے میں ناکامی پر داخلی گیٹ پر خود کو اڑا لیا کار میں سوار 5 افراد ہلاک اور 30 راہگیر زخمی ہو گئے یہ حملہ بان کی مون کے دورہ کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ان حملوں کا ذمہ دار کسی بھی تنظیم کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا، لیکن یاد رہے کہ نائیجریا میں گزشتہ ہفتوں میں ہونیوالے اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری بوکو حرام تنظیم کے شدت پسندوں نے قبول کر لی ادھر فرانس نے بوکو حرام سے نمٹنے کے لئے عالمی کانفرنس کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...