کراچی(این این آئی) ایان علی کی جامعہ کراچی آمد سے متعلق شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے چیئرمن شبیب الحسن نے رجسٹرار کو جوابی خط لکھ دیا ہے ، خط میں کہا گیا ہے کہ ایان علی کو ڈپارٹمنٹ کی جانب سے یونیورسٹی میں مدعو نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایان علی کی جامعہ کراچی آمد کے معاملے پر شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین کی سرزنش کی گئی۔ شبیب الحسن نے اپنے جوابی میں خط میں کہا ہے کہ ایان علی کو ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ سکیورٹی آفیسر کو مطلع کردیا تھا اس کے باوجود ایان علی کو روکا نہیں گیا۔ واضح رہے کہ ماڈل ایان علی 4 اسلحہ بردار گارڈز کے ہمراہ جامعہ کراچی آئی تھیں، سکیورٹی خدشات کی بنا پر ڈپارٹمنٹ سے باہر نہیں نکالا گیا۔