انسداد دہشتگردی کی عدالت نے الطاف حسین کے خلاف دفعہ87کی کارروائی کا حکم دے دیا

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے الطاف حسین کے خلاف دفعہ87کی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر2 کے جج جناب نوروز علی ہوت کی عدالت میں پاک فوج کے خلاف بیان دینے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری کی بنا پر الطاف حسین کیخلاف دفعہ 87کی کارروائی کا حکم دے دیا جس کے تحت ملزم کی عدالت میں حاضری کیلئے اشتہار جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ الطاف حسین کیخلاف کوئٹہ پشین سمیت بلوچستان کے مختلف تھانوں مقدمات درج ہیں۔ مزید سماعت 9ستمبر کوہوگی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...