کراچی(سپورٹس رپورٹر) سابق عالمی چیمپئن طانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو مناسب سہولیات میسر آجائیں تو وہ فتوحات کے جھنڈے گاڑ سکتے ہیں، کراچی ، لاہور راولپنڈی اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں باکسنگ اکیڈمیز قائم کرنا چاہتا ہوں۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے میڈیا بریفنگ میں کیا۔ قبل ازیں عامر خان نے معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی عیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی باکسنگ اکیڈمی قائم کرنا چاہتا ہوں، غیرملکی کوچز کو بھی پاکستان بلا کر باکسروں کی تربیت کروں گا۔
پاکستانی نوجوان باکسنگ میں جھنڈے گاڑ سکتے ہیں : عامر خان
Aug 26, 2015