ن لیگ کی قیادت نےٹربیونل کے فیصلےپر سرجوڑلیے, وزیراعظم نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

این اے ایک سو بائیس، این اے ایک سو پچیس اور اب این اے ایک سو چون کا فیصلہ ن لیگ کے خلاف آنے پر حکومتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کیلئے وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے اہم رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ مسلم لیگ نون کو تینوں حلقوں پر ریویو پٹیشن کی بجائے عوامی عدالت میں جانا چاہیے، تاہم اس حوالے سے ختمی فیصلہ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ہی کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن