سیالکوٹ( نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لندن میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے تفصیلی ملاقات کی اور باہمی امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان میں پائےدار جمہوریت اور جمہوری نظام کے فروغ کے لئے اپنا مو¿ثر سیاسی کردار ادا کرتی رہے گی اور ملک میں جمہوریت کو کبھی ڈی ریل ہونے نہیں دیا جائے گا کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اقدار کی بالادستی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور پارٹی کی تاریخ شہادتوں سے بھری پڑی ہے اور گھڑی شاہو میں شہداءکے قبرستان کی لمبی لمبی قطاریں صرف غریب عوام کے حقوق کی آواز بلند کرنے اور جمہوریت کے فروغ کو پروان چڑھانے کے لئے دی جانے والی زندہ گواہی ہیں۔ انہوں نے مزےد کہا کہ پاکستان کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔