ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں بلاتفریق بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے آگے آئیں: مریم اورنگزیب

لاہور (خصوصی رپورٹر) کنوینر نیشنل ٹاسک فورس برائے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے ارکان اپنی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر اپنے حلقوں میں بچوں کو ویکسین کی بروقت فراہمی کیلئے آگے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے تحت موجودہ حکومت کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھ رہی ہے۔ صحت مند اور توانا پاکستان اسی وقت ممکن ہوگا جب آج کا بچہ صحت مند ہوگا۔ پنجاب میں 80 فیصد لوگوں تک ویکسی نیشن کی رسائی ہو چکی ہے جو نہایت حوصلہ افزا ہے۔ جلدہی 100 فیصد کا ٹارگٹ بھی حاصل کر لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...