اچھرہ بازار کے تاجروں کی بھارتی مظالم کیخلاف ریلی، نعرے، مودی کا پتلا، ترنگا نذر آتش

لاہور ( سپیشل رپورٹر) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اچھرہ بازار کے تاجروں نے احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کا آغاز علی بازار اچھرہ سے ہوا۔ فیروزپور پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ شرکاءنے بینرز پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی اور بھارت مخالف نعرے تحریر تھے۔۔ مظاہر ے کے اختتام پر بھارتی ترنگا نذر آتش کیا گیا جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا بھی جلایا گیا۔شرکاءمودی کا پتلا جلانے سے قبل شدید جذباتی ہو گئے اور اس کی تصویر پر جوتیاں برسائیں۔ احتجاجی مظاہرہ سے جماعة الدعوة کے رہنما مولانا بشیر احمد خاکی،اچھرہ بازار جان سنٹر کے صدر شیخ شہباز،انجمن تاجران اچھرہ کے جنرل سیکرٹری حاجی مقصود،اچھرہ بازار بھنڈارہ سنٹر کے صدر شیخ افضل، یحییٰ قاسم،حافظ مسعود الرحمان جانباز،قاری محمد شعیب نے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...