قرم حسین کا واشنگٹن میں امریکی سفارتکاری عملے کو پاکستانی کلچر کے موضوع پر خصوصی لیکچر

Aug 26, 2016

لاہور (کلچرل رپورٹر) قرم حسین کا امریکی حکومتی ادارے فارن سروس انسٹیٹیوٹ کی دعوت پر واشنگٹن میں امریکی سفارتکاری عملے کو پاکستانی کلچر کے موضوع پر خصوصی لیکچر، اپنے پاکستان میں تجربات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو صرف چند دہشت گردی کے واقعات کے نظرئیے سے ہی نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ درحقیقت پاکستان ایک آزاد خیال، محب الوطن اور مہمان نواز لوگوں کا ملک ہے۔ یہاں کے لوگ موسیقی اور آرٹ کو پسند کرتے ہیں، صرف چند شرپسند عناصر اصلی پاکستان نہیں۔انہوں نے پاکستان میں ہزاروں میوزک کنسرٹ میں پرفارم کیا ہے اور انہیں بے پناہ محبت ملی ہے۔

مزیدخبریں