سری لنکن بلے باز دلشان نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

کولمبو(سپورٹس ڈیسک )سری لنکن کرکٹر تلکارتنے دلشان نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔وہ کرکٹ میں وکٹ کیپر کے اوپر سے کھیلی جانے والی ایک منفرد شاٹ ’دل سکوپ‘ کے بانی سمجھے جاتے ہیں، جس کا نام ان کے نام دلشان کے پہلے حصے کو سکوپ سے ملا کر بنایا گیا تھا۔39 سالہ دلشان آسٹریلیا کے خلاف آخری ایک روزہ میچ اتوار کو کھیلیں گے جبکہ اس کے بعد آئندہ ماہ دو ٹی 20 میچ ان کے کیریئر کے آخری میچ ہوں گے۔دلشان اب تک 87 ٹیسٹ، 329 ایک روزہ اور 78 ٹی 20 میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن