ریورٹ ہونیوالے 411 پولیس افسروں کی سنیارٹی بیج میٹس کے ساتھ فکس کرنے کا حکم

لاہور (نامہ نگار) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے لے آؤٹ ٹرن پروموشن کے باعث اپنے عہدوں سے ریورٹ ہونے والے ایس پی سے لیکر سب انسپکٹر رینک کے 411 پولیس افسران کی سنیارٹی ان کے بیج میٹس کے ساتھ فکس کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم نے ان پولیس افسران کی مزید ترقی کیلئے فہرست بناکر آئی جی آفس بھجوانے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں جن پولیس افسران کی سنیارٹی بطور سب انسپکٹر اپنے بیج میٹس کے ساتھ فکس کی گئیں ہیں ان میں درج ذیل افسران امتیاز سرور، کفات اللہ، ملتان خان، محمد قاسم خان، عبدالقیوم راشد ،اصغر سعید پال، رشید احمد، ریاض محمود، علاؤالدین، احسان الہٰی، عبدالخاق، محمد عمر ورک، محمد اسلم خان، محمد ارشدلطیف، ریاض علی شاہ، محمد اعظم، ناز اشرف، اصغر تنویر زاہد پرویز، عابد حسین، قیصر وسیم، بلال احمد، رضوان اللہ، محمد عارف اور اظہر ثاقب وغیرہ شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...