لاہور (خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں موسم کی خرابی کے باعث ابوظہبی سے آنیوالی پی آئی اے کی پرواز کو مسافروں کے شور شرابے اور لاہور میں موسم بہتر ہو جانے کے بعد لاہور ائرپورٹ پر ہی اتار لیا گیا ابوظہبی سے آنیوالی پی کے 264 کے مسافروں کو سکھر کی فضائی حدود میں پہنچنے پر پائلٹ نے آگاہ کیا کہ لاہور میں موسم خراب ہے اور جہاز اسلام آباد میں لینڈ کرے گا جس پر مسافروں نے شور مچا دیا۔