سانحہ ماڈل ٹائون کیس: گواہوں پر جرح کیلئے آئندہ سماعت پر وکلاء طلب

لاہور( اپنے نامہ نگار سے )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ماڈل ٹائون میں ادارہ منہاج القران کے باہر ہنگامہ آرائی کے دوران فائرنگ سے قتل ہونے والیافراد کے کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ۔ عدالت میں پولیس کی طرف سے پیش کئے گے انسپکٹر عامر سلیم سمیت دیگر ملزمان کے خلاف چالان میں دو گواہوں کے بیانات قلمبندکئے گئے ،عدالت نے گواہوں پر جرح کے لئے وکلا کو آئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ عدالت میں ادارہ منہاج القران کی طرف سے الگ سے 127 افراد پر مشتمل پرائیویٹ استغاثہ فائل کیا گیا ہے جس میںبھی عدالت میں گواہ پیش کئے جا رہے ہیں ،اس استغاثے میں 40گوا ہ اپنا بیان قلمبند کراچکے ہیں ،ادارے کی طرف سے ان کے وکیل نے مزید 87گواہوں کے نئی فہرست دی گئی ہے کہ ان کے بھی بیان قلمبند کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...