لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میںٹریفک حادثات میں 2افرادہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں تیز رفتار کار نے 25سالہ نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا جبکہ ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہو گیا ۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے جمع کرا دی ۔علاوہ ازیں لاری اڈا کے علاقے میںدو روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا 40سالہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاہے ۔