ایلسٹرکک کو بطور اوپنر 11 ہزار ٹیسٹ رنز کا سنگ میل عبو کرنے کیلئے 48 رنز درکار

لیڈز (اے پی پی) انگلش ٹیم کے سٹار بلے باز اور سابق کپتان ایلسٹرکک کے پاس کالی آندھی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بطور اوپنر 11 ہزار رنز بنا کر نئی تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ایلسٹر کک 11 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے اور اب انکو بطور اوپنر 11 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لئے دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کا انتظار کرنا ہوگا۔ کک نے 2006ءمیں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے منجھے ہوئے بلے بازوں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے مجموعی طور پر 263 اننگز میں 11579 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ بطور اوپنر انہوں نے 250 اننگز میں 10952 رنز بنائے ہوئے ہیں، اب کک کو بطور اوپنر 11 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے مزید 48 رنز درکار ہیں، اگر کک کالی آندھی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں یہ اعزاز پا لیتے ہیں تو وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے نہ صرف انگلینڈ بلکہ دنیا کے پہلے اوپنر بن جائیں گے۔ کک نے بطور اوپنر 29 جبکہ مجموعی طور پر 31 سنچریاں سکور کر رکھی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن