چیف سلیکٹر انضما م الحق فریضہ حج کیلئے چلے گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) چیف سلیکٹر انضمام الحق فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ورلڈ الیون، سری لنکن ٹیم اور ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان سے متعلق ان کا کوئی بیان سامنے نہیں آ رہا۔ وہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس لوٹیں گے اور اس معاملے پر ایکٹو ہوں گے جس کے بعد ان کی جانب سے ناصرف خیر سگالی کا پیغام بھی سامنے آئے گا بلکہ وہ ورلڈ الیون کے خلاف میچوں کیلئے تیار ہونے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فہرست سے متعلق بھی کچھ فیصلے کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...