ینگون(آئی این پی)میانمار کی مغربی ریاست راکھین میں مسلح روہنگیا مسلمانوں کے 30چیک پوسٹوں پر حملوں میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 74افراد ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار کی مغربی ریاست رخائن میں قائم30 چیک پوسٹوں پر مسلح روہنگیا مسلمانوں کے منظم انداز میں کیے گئے حملوں میں 74 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ان میں 59حملہ آور، ایک فوجی اور14 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ جمعے کے روز جاری کردہ ایک حکومتی بیان میں کہا گیا کہ روہنگیا باغیوں نے راکھین ریاست کے مقام منگ ڈا میں قائم چوکیوں پر نصف شب کے وقت حملے کیے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسلح افراد نے ان حملوں میں دستی بموں کا استعمال کیا اور کئی مقامات پر دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ صبح تک جاری رہا۔ یہ حملے ایسے وقت پر ہوئے ہیں جب اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے روہنگیا مہاجرین کے باعث پیدا ہونے والی بحرانی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے اپنی سفارشات پیش کی ہیں۔
میانمار، 150 شدت پسندوں کے 30 چوکیوں پر بیک وقت حملے، 15 اہلکار ہلاک، 50 رخمی
Aug 26, 2017