اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سکھر کے رہائشی بلاول بھٹو کو اپنی نومسلم بیوی ماریہ کے ساتھ زندگی گزارنے کی اجازت دیدی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے نو مسلم ماریہ کی پسند کی شادی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے نومسلم لڑکی ماریہ سے استفسار کیا کہ آپ نے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا۔ دباﺅ میں آکر یا لڑکے کی محبت میں دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں، ماریہ نے بتایا کہ مجھ پر کسی کا کوئی دباﺅ نہیں، اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا اور بلاول بھٹو سے اسلامی طریقے سے نکاح کیا۔ بلاول بھٹو نے بیان دیا کہ میں نے ماریہ کو زندگی بھر کا ساتھی بنایا ہے۔ میں حلفیہ بیان دیتا ہوں کہ ہم دونوں ساتھ رہیں گے۔ عدالت نے حکم دیا کہ پولیس ماریہ اور بلاول کی حفاظت یقینی بنائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سکھر کے ”بلاول بھٹو“ کو نو مسلم بیوی کیساتھ رہنے کی اجازت دیدی
Aug 26, 2017