کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی اور حےدرآباد نے انٹر دوےژنل انڈر16ہاکی چےمپئن شپ کے فائنل مےں جگہ بنالی ۔سندھ ہاکی اےسوسی اےشن کے زےر اہتمام خےر پور مےں جاری انٹر ڈوےژنل انڈر16ہاکی چےمپئن شپ مےں گزشتہ روز کراچی اور حےدرآباد نے سےمی فائنل مےں کامےابی سمےٹ لی جبکہ لاڑکانہ اور سکھر کو سےمی فائنل مرحلے مےں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔خےر پور کے نو تعمےر شدہ بخت علی ڈھوٹ ہاکی اسٹےڈےم پر جاری اےونٹ کے پہلے سےمی فائنل مےں کراچی نے لاڑکانہ کواےک کے مقابلے مےں تےن گول سے شکست دے کر ٹائٹل مےچ کے لئے کوالےفائی کےا ۔کراچی کی جانب سے علےان ،علی اقبال اور حماد نے اےک اےک گول اسکور کےا جبکہ لاڑکانہ کا واحد گول غازی عباس نے اسکور کےا ۔دوسرے سےمی فائنل مےں حےدرآباد نے سکھر کو ےکطرفہ مقابلے کے بعد7-1سے زےر کےا ۔فاتح ٹےم کی جانب سے سمےر ،رضوان اور حماد نے دو دو جبکہ حماد نے اےک گول اسکور کےا ۔