پی سی بی نے کھلاڑیوں، میڈیا اور شائقین کی سکیورٹی کیلئے جامع پلان بنایا ہے

دبئی (آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے ورلڈ الیون کے دورہ کو اہم سنگ میل قرار دے دیا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ ہمیں امید ہے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے راہ ہموار ہوگی۔اس دورے سے دیگر ٹیموں کی پاکستان آمد کا دروازہ بھی کھل جائے گا۔ رچرڈسن نے مزید کہا کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں، میڈیا اور شائقین کی سکیورٹی کیلئے جامع اور مربطو پلان بنایا اورآئی سی سی بھی ان میچز کیلئے بھرپور تعاون کررہی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کیلئے بنائی گئی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے بھی ورلڈ الیون کے دورے پر خوشی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ پی سی بی ایک ہائی پروفائل سیریز کی میزبانی کرنے والا ہے جس میں دنیا کے ٹاپ انٹرنیشنل کھلاڑی شامل ہونگے۔ میں پی سی بی اورورلڈ الیون کیلئے دعاگو ہوں ۔ قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے بھی آوں گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...