لندن: منشیات سمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری گرفتار

لندن (نوائے وقت رپورٹ) لندن میں منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شخص گرفتار کرلیا گیا۔ برطانوی حکام کے مطابق آصف حفیظ منشیات سمگلنگ کے عالمی نیٹ ورک کا سرغنہ ہے ملزم کو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی، یو ایس پی ڈاک انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کی تحقیقات کے بعد گرفتار کیا۔ این سی اے کا کہنا ہے کہ 58 سالہ آصف حفیظ منشیات سمگلنگ کے کیس میں امریکہ کو مطلوب ہے۔ آصف حفیظ کے نیٹ ورک کی 99 کلو گرام ہیروئن پکڑی گئی نیٹ ورک کی 18 ٹن ایفی ڈرین بھی بھارت میں پکڑی گئی تھی آصف حفیظ کو برطانیہ امریکہ کے حوالے کر دے گا۔
پاکستانی گرفتار

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...