ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)گھریلو تنازعے پر وانڈہ عمر خان میں نواسے نے گھر میں فائرنگ کر کے نانی اور ناناکو قتل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب کی حدود میں واقع علاقہ وانڈہ عمر خان میں ندیم اور اسکے دو ساتھیوں منور اور صدام حسین نے المر خان اوراسکی بیوی حیات بی بی پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔نواب پولیس نے المرجان کی بیٹی نور شاد بی بی کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ملزم عمر خان مقتولین المر خان اور حیات بی بی کا نواسہ ہے جو گھر میں خواتین کے تنازعے پر ان سے ناراض تھا۔
قتل