چنیوٹ: مسجد میں تبلیغی جماعت پر حملے میں شدید زخمی دوسرا بزرگ جاں بحق

Aug 26, 2017

چنیوٹ (نامہ نگار) مسجد میں تبلیغی جماعت پر حملہ میں شدید زخمی ہونے والا دوسرا بزرگ بھی جاں بحق ہو گیا۔ چند روز قبل چنیوٹ کے نواحی علاقہ قلعہ آسیاں کی جامعہ مسجد میں پیر کرم شاہ کے مدرسہ محمدیہ غوثیہ بھیرہ میں زیر تعلیم نوجوان اکرام خان ولد محمد حیات قوم آسی نے مسجد میں جا کر آہنی کسی سے حملہ کر دیا تھا جس کی وجہ سے 70 سالہ بزرگ ولی الرحمن موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے جبکہ 57 سالہ محمد عبداللہ سکنہ کراچی شدید زخمی ہو گئے تھے جو کچار دن بعد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ لائی گئی جہاں پورسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔
بزرگ شہید

مزیدخبریں