تبدیلی کی دعویدار، خیبر پی کے حکومت ڈینگی کے سامنے ڈھیر ہو گئی: امیر مقام

صوابی(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) خیبر پی کے کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ 2018کے انتخابات میں صوبہ کے غیور عوام خیبر پی کے کو تحریک انصاف کا سیاسی قبر ستان بنا دینگے۔ عوام نے مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کا ساتھ دینے کا مسمم ارادہ کیا ہے، اگرعمران خان کادامن صاف ہے توبلیک بیری دینے سے کیوںکتراتے ہیںاورپارلیمنٹ کوایک دفعہ پھرکیوںمستردکرتے ہیں،دال میں کچھ کالاضرورہے، عمران خان کے محکمہ صحت میںاصلاحات کے دعووںکا بھانڈا ڈینگی نے پھوڑ دیاہے،چوہوںسے لڑائی میںفتح نصیب نہ ہوئی تھی کہ ڈینگی نے یلغارکردی اورتحریک انصاف کی حکومت ڈینگی کے سامنے ڈھیرہوگئی، یکساں نظام تعلیم کا بھانڈا بھی اسدقیصرکے نجی سکولوںنے پھوڑدیاجس میںطلباءنے100کی بجائے102نمبر حاصل کئے ہیں،سوئی گیس پائپ لانے والے سوئی گیس کے عملے پربہیمانہ تشددنے پولیس اصلاحات کاجنازہ نکال دیا، پولیس میںزیادہ اچھے لوگ بھی ہیںمگرچندبھتہ خور جو عوام کے نہیںچندلوگوںکے ملازم ہیںسے نمٹنابھی اچھے طریقے سے جانتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار جمعہ کی شام موضع کھنڈہ میں ایک ارب چالیس کروڑ آٹھ لاکھ پچاس ہزار روپے کی لاگت سے حلقہ این اے 13صوابی2کے لئے سوئی گیس کے ایک بڑے منصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس سے صوبائی نائب صدر حاجی سجاد خان ، ایم پی اے شیراز خان ، ضلعی صدر افتخار خان ، تحصیل صدر اسرار خان ایڈوکیٹ ، تحصیل صدر لاہور حاجی نوابزادہ ، تحصیل جنرل سیکرٹری ربنواز اور عاقل محمد ایڈوکیٹ نے خطاب کیا۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ آرٹیکل 63،62کے بارے میں جو لوگ باتیں کر تے ہیں اس آرٹیکل کو ایسے جھوٹے لوگوں پر لاگو کرنا چاہئے تھا انہوں نے کہا کہ آج صوابی میں صوابی کے غیور عوام کا تاریخی جلسہ عام میں شرکت اور جذبہ دیدنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کی قیادت میں شر پسندوں نے اسلام آباد فتح کرنے کے لئے اسے بند کرنے کا جو اعلان کیا تھا پورے صوبے سے ان شر پسندوں نے لوگوں کو لایا تھا اب صوبے کے عوام ان شر پسندوں کی سیاست کو مسترد کر دینگے عمران خان کی قیادت میں تبدیلی عوام نے دیکھ لی انہوں نے کہا کہ اس سے قبل این اے 12کے لئے گیس کے منصوبے کا افتتاح کیا تھا اور آج این اے 13کے لئے وعدے کے مطابق گیس کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ سپیکر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر آج کل صوابی میں جگہ جگہ اپنے نام کی تختیاں لگا کر سوئی گیس کے جھوٹے جھوٹے افتتاح کر رہے ہیں پولیس کے ذریعے نوشہرہ میں این اے 12کے لئے لانے والے پائپ لائن کا ٹریلر روک کر ڈرائیور پر تشدد کیا گیا اسی طرح صوابی میں بھی یہ کوشش کر رہے ہیں پولیس والے ہمارے بھائی ہے لہٰذا پولیس اپنا قبلہ درست کرے کیونکہ وہ پرویز خٹک اور عمران خان کے ذاتی ملازم نہیں بلکہ عوام کے خادم ہےں اور عوام کے ٹیکسوں سے ان کو تنخواہ مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر نے بیس کروڑ روپے کے گیس منصوبے کا ہم اعتراف کر تے ہیں لیکن سپیکر پختونخوا مرکزی حکومت کے ڈیڑھ ارب روپے کے منصوبے کا مالک بننے کی کوشش نہ کریں یہ وفاقی حکومت کا منظور کردہ منصوبہ ہے اور وزیر اعظم کے حکم پر آج اس کا افتتاح کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ کپتان نیازی جھوٹوں کا لیڈرہے کپتان نیازی اور شیخ رشید پی ٹی آئی کی جلسی میں خیبر پختونخوا کے بارے میں جو باتیں کرتے ہیں اس پر انہیں شرم آنی چاہئے پنجاب کے سارے عوام کے علاوہ خیبر پختونخوا کے عوام بھی میاں نواز شریف کے ساتھ ہےں۔ انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی ایم این اے عائشہ گلالئی سمیت پی ٹی آئی کے وزراءاور ممبران اسمبلی اپنے ہی وزیر اعلی اور وزراءپر کرپشن کے الزامات لگاتے ہیں لیکن عمران خان اس پر خاموش تماشائی کا کر دار ادا کر رہے ہیں۔ عمران خان کہتے ہیں کہ پرویز خٹک میرا ون نمبر وزیر اعلی ہے لیکن اس نے صوبے میں تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے حکومت ناکام ہو چکی ہے صوبے کا بجٹ لیپس ہو چکا ہے کسی قسم کا بڑا پراجیکٹ نہیں لایا گیا برائے نام اعلانات اور افتتاح کر رہے ہیں۔
امیر مقام

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...