اوکاڑہ ، مظفر گڑھ ، لاہور (نامہ نگار+ اے پی پی+ خصوصی رپورٹر) اوکاڑہ اور مظفر گڑھ میں ٹریفک حادثات میں تین بچوں سمیت دو خاندانوں کے سات افراد سمیت 8 جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ قصور کے علاقہ کھڈےاں خاص کا خاندان اپنے اےک رشتہ دار کی مےت کو تدفےن کےلئے اپنے آبائی علاقہ بہاولپور مےں بذرےعہ فلاح انسانےت فاﺅنڈےشن کی اےمبو لےنس مےں براستہ دےپالپور لے جارہے تھے کہ دےپالپور کے علاقہ قصور روڈ پر واقع مظہر آبا د کے قرےب مو ڑ کاٹتے ہوئے ٹرےکٹر ٹرالر سے اےمبو لےنس کا تصادم ہو گےا جس کے نتےجہ مےں موقع پر دو خواتےن سمےت چار افراد اور اےمبولےنس ڈرائےور جاں بحق ہوگئے۔ علاوہ ازیں مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر تیز رفتارٹرالرنے موٹر سائیکل سوار چار سگے بہن بھائیوں کو کچل ڈالا،تین بہن بھائی موقع پر ہی جاںبحق جبکہ ایک بھائی شدید زخمی ہوگیا۔ قصبہ خان پور بگا شیر میں میانوالی روڈ پر چار بہن بھائی موٹر سائیکل پر خان پور بگا شیر میں واقع گارڈن کالونی میں رہائش پذیر اپنی پھوپھو کے گھر جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنےوالے تیز رفتار ٹرالر نے ان کی موٹر سائیکل کو اوور ٹیک کرتے ہوئے کچل دیا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ثقلین عمر پانچ سال، سلمان عمر تین سال اور سمیرا عمر چار سال موقع پر ہی جاںبحق جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا بھائی حسنین زخمی ہوگیا۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجا ب شہبازشریف نے حادثے میں تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار اور لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈرائیور کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔
حادثات