لاہور+ فیروز والہ (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوﺅںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لےاجبکہ مزاحمت کرنے پر اےک شہری کو پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کردیا ہے۔ڈاکوو¿ں نے تھانہ نواب ٹاو¿ن کے علاقہ جوہر ٹاو¿ن مےںظفر کے گھرگھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر ےرغمال بنا کر 8 لاکھ روپے مالےت ، ما ڈل ٹا ﺅ ن کے علاقہ میں جمشید کے گھر سے 6 لاکھ روپے مالےت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر ساما ن،اقبا ل ٹا ﺅ ن کے علا قہ میںحما د اور اسکی فیملی سے 4 لاکھ روپے مالیت ،سند ر کے علا قہ میں بلا ل کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 2 لاکھ روپے مالےت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون، شیر اکو ٹ کے علا قہ میں اعجاز سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، چوہنگ کے علا قہ میں مشتاق سے2 لاکھ 60 ہزار روپے اورموبائل فون،شا د ما ن مےںانو ار سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں زوہیب سے 35 ہزارروپے اور موبائل فون ،کاہنہ میں عابد سے 17 ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاﺅن میں آمنہ سے 10ہزارروپے اور موبائل فون، اچھرہ مےں عابد سے 8 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔چوروں نے ڈیفنس سی میں غزالہ کے گھر سے 20 لاکھ روپے مالےت، فیصل ٹاﺅن میں عمران کے گھر سے 6 لاکھ روپے مالےت کی نقدی، طلائی زیورات اور دےگر سامان جبکہ رائیونڈ میں خادم کے دفتر سے 5لاکھ روپے مالےت کی نقدی اور سامان چوری کرلےا ہے ۔ چوروں نے نصیر آباد سے ادرےس، مناواں سے مجاہد کی کارےں جبکہ شاہدرہ میںسے علی، شاہدرہ ٹاﺅن میں تنویر، گلشن راوی میں مبین، ستوکتلہ میں علی اور عبید، نشترکالونی میں سنی،گارڈن ٹاﺅن میں مطلوب، شمالی چھاﺅنی میں سے ناصر، سٹی رائیونڈ میں سے احسن کی موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہےں۔ آزاد کشمیر کی رہنے والی خاتون سلمیٰ کریم برطانیہ سے واپس آئی جو کار پر سوار ہوکر اپنے بچوں کے ہمراہ ائرپورٹ سے کار کے ذریعے آزاد کشمیر جا رہی تھی جب کالا شاہ کاکو کے قریب پہنچی تو پولیس ڈاکو¶ں نے اسے روک کر اسلحہ تان کر لوٹ لیا۔ فرار ہو گئے کالاخطائی روڈ پر ڈاکو¶ں نے فائرنگ کرکے ویگن اور ٹرک روک کر لوٹ لیا۔ نقدی، موبائل اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے۔ شہریوں نے ڈاکو¶ں کو پکڑنے کیلئے تعاقب کیا ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس واقعہ کی اطلاع ملنے کے باوجود تاخیر سے پہنچی۔
ڈاکے
لاہور، فیروزوالا میں ڈاکے، چوریاں شہری لاکھوں سے محروم، مزاحمت پر شہری زخمی
Aug 26, 2017