ہنوئی (اے پی پی) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی اور ویتنام کے درمیان سیاحتی شعبے کے فروغ کے لیے دوطرفہ ویزے میں نرمی کی جا سکتی ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق دورہ ویتنام کے دوران وی این اے خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں وزیراعظم بن علی یلدرم نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین سفارتی تعلقات کا سلسلہ 40 سال سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دورہ سے اب دو طرفہ تعلقات میں اضافہ ہوگا۔
ترکی اور ویتنام کے دوطرفہ ویزے میں نرمی کی تجویز زیرغور ہے:ترک وزیراعظم
Aug 26, 2017