چوہنگ: اراضی تنازعہ، کرکٹر وہاب ریاض کے سسر سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ

Aug 26, 2017

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ چوہنگ کے علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر کرکٹر وہاب ریاض کے سسر سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ منصور اقبال نے چوہنگ پولیس کو درخواست دی کہ چودھری شاہد، شاہ زیب نے 6نامعلوم افراد کے ہمراہ اس کی زمین پر قبضہ کی کوشش کی اور وہاں موجود گارڈز مختار، الیاس، ذوالفقار وغیرہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس پر پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں چودھری شاہد کرکٹر وہاب ریاض کے سسر ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر دونوں پارٹیوں کے درمیان لین دین کا تنازعہ چل رہا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

اراضی تنازعہ

مزیدخبریں