فلم ”محبت ڈاٹ کام “کی افتتاحی تقریب 28اگست کوہوگی

Aug 26, 2017

لاہور(کلچرل رپورٹر)فلم ”محبت ڈاٹ کام “کی افتتاحی تقریب 28اگست کوالحمراہال نمبرتین میںہوگی جس کے ہدایتکارقیصرتنویر،مصنف ونغمہ نگارآفتاب خان اورموسیقارسجادطافوہیں۔تقریب میں فلم کی کاسٹ اورشوٹنگ کے حوالے میڈیاکوآگاہ کیاجائے گا ۔اس موقع پرفلمی صنعت کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائےگا جس میں سینئراداکارہ بہار بیگم، سنگیتا، نشو، طفیل اختر، شہزاد رفیق اورجراررضوی کے علاوہ فن وادب اورثقافت سے وابستہ شخصیات شرکت کریںگی۔فلم کے مصنف آفتاب خان نے بتایاکہ فلم کاسکرپٹ مکمل ہوچکاہے اورمیوزک پرکام جاری ہے ۔بہت جلدفلمبندی کاسلسلہ شروع کردیاجائے گا۔یہ ایک رومانٹک اورمعاشری موضوع پر دلچسپ فلم ہے ۔امیدہے کہ فلم بین اسے دیکھ کرلطف اندوز ہونگے۔

مزیدخبریں