لاہور (لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) ) قومی ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ خواجہ جنید پاکستان کے ہاکی ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے اعلان کے بعد ایک مرتبہ پھر پی ایچ ایف حکام پر برس پڑے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف نے انہیں ورلڈ کپ کوالیفائی کرنے کا ہدف دیا تھا جو پورا ہوگیا لہذا فیڈریشن کے حکام بتائیں کہ مجھے کیوں نکالا گیا۔پی ایچ ایف حکام اپنی ناکامیاں ٹیم مینجمنٹ پر ڈال کر خود کو بچا لیتے ہیں ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے باوجود ٹیم مینجمنٹ کو نکالنا سمجھ سے بالاتر ہے۔خواجہ جنید کا کہنا تھاکہ میں نے اس سے پہلے بھی مینجمنٹ سے پوچھا تھا کہ ورلڈ کپ کوالیفائی کرنے کے باوجود مجھے قربانی کا بکرا کیوں بنایا جا رہا ہے لیکن کسی کے پاس میرے سوال کا جواب نہیں تھا۔
ورلڈ کپ کوالیفائی کرادیا ‘ہاکی فیڈریشن بتائے مجھے کیوں نکالا‘خواجہ جنید
Aug 26, 2017