برسلز اور لندن میں سکیورٹی اہلکاروں پر چاقو سے حملے، 3 زخمی، حملہ آور ہلاک، ایک گرفتار

Aug 26, 2017

برسلز (نوائے وقت رپورٹ) برسلز میں سکیورٹی فورسز پر ایک شخص نے مبینہ طور پر تیزدھار آلے سے حملہ کر دیا جس سے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔ شہر کے مرکزی حصے کو بند کر دیا گیا۔ پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ ابھی نہیں کہہ سکتے کہ حملہ دہشت گردی ہے یا نہیں۔ علاوہ ازیں لندن میں بکنگھم پیلس کے سامنے چاقو بردار شخص نے پولیس پر حملہ کر دیا۔ برطانوی پولیس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس اہلکار حملے میں معمولی زخمی ہوا۔

مزیدخبریں