نئی پالیسی کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے افغانستان کو دوبارہ حملے کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے: امریکہ

واشنگٹن (آن لائن)امریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے حکمت عملی زمینی حقائق دیکھ کر بنائیں گے۔ وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکیوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ افغانستان کو دوبارہ امریکہ پرحملے کے لیے کبھی استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا افغانستان سے متعلق نئی پالیسی کا ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔ افغانستان میں موجود امریکی کمانڈرز حکمت عملی زمینی حقائق کے مطابق بنائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سارہ سینڈرز کا کہنا تھا افغان جمہوری عمل میں بھارت کا تعاون اہم ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...