پیپلز پارٹی جمہوریت کے استحکام کیلئے ساتھ کھڑی ہوگی: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (این این آئی + آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان سے بہتر تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور افغانستان کے عوام کو قریب لانے کے لئے افغان میڈیا کردار ادا کرے۔ وہ جمعہ کو یہاں افغان میڈیا وفد سے بات چیت کر رہی تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میڈیا دونوں ملکوں کی حکومتوں کو قریب لا نے اور خطے میں امن کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے بہتر تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان او رافغانستان مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب کے تعلق میں جڑے ہو ئے ہیں۔دریں اثناء انہوں نے کہا ہے کہ نوجوان اپنے قومی ورثہ سے رابطہ رکھیں تاکہ دنیا کو بتایا جاسکے کہ پاکستان صرف امن اور محبت کا نام ہے خطاطی کا ہنر حاصل ہونا ایک سعادت ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے لوک ورثہ کے بارہ صحافیوں سے گفتگو میں کیا وزیر مملکت نے کہا کہ خطاطی کی نمائش کا مقصد پاکستانی ثقافت کا اجاگر کرنا ہے قومی تشخص اور مثبت امیج کیلئے ایسی تقریبات ہونی چاہئے۔ خطاطی سے پاکستان کا چہرہ دنیا میں پہچانا جاتا ہے پاکستان میں خطاطی جیسے ہنر کی کمی نہیں لیکن اس فن کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان میں آئیں و قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے اور ہر ایک پر قانون لاگو ہونا چاہئے ناکہ صرف نواز شریف پر، نواز شریف کے عمرانی معاہدے کا مطلب قوم کے ووٹ کا تقدس ہے اور قوم کے ووٹ کی عزت ہونی چاہیے اور نواز شریف قوم کے ووٹ کی عزت کے لئے سب کچھ کررہے ہیں، موقع ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کے استحکام کے لئے ساتھ کھڑی ہوگی کیونکہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لئے بہت قربانیاں دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...