فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیصل آباد میں ستیانہ روڈ پر گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور مشینری جل کر خاکستر ہو گئی۔ ٹی وی کے مطابق فیکٹری میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی۔ فائر بریگیڈ کی دس گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ آگ نے پوری عمارت اور گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔