گوجرانوالہ: وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر نے گوجرانوالہ میں آل پاکستان چیمبر زکے صدور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ نے پاکستان کی اس وقت مد دکی جب کوئی مدد کے لیے تیار نہیں تھا - امریکہ کی نئی پالیسی سے پاک امریکہ تجارت پر کوئی فرق نہیں پڑے گاکیونکہ امریکہ نے 2001 کے بعدپاکستان کی کوئی تجارتی مدد نہیں کی جو واپس کی جاسکے -وفاقی وزیر نے کہاکہ گزشتہ دو سالوں میں یقین ہونا شروع ہوا کہ پاکستان مستحکم ہو رہا ہے اور انشا اللہ افغانستان بھی جلد مستحکم ہو جائے گالیکن اب افغانستان کی جنگ پاکستان میں نہیں لڑئی جائے گی انھوں نے کہاکہ گوادر سے کوئٹہ تک سڑک کی تعمیر بڑی کامیابی ہے انھوں نے کہاکہ نواز شریف کی سربراہی میں گزشتہ چار سالوں میں حکومت نے بارہ سو ارب کی سڑکیں بنائی گئیں پاکستان کا مستقبل دوستونوں جمہوریت اور معیشت پر ہے پاکستان میں دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں وزیر خارجہ بہت جلد چین کا دورہ کریں
چائنہ نےہماری مدد اسوقت کی جب دوسرا کوئی تیار نہ تھا، امریکی نئی پالیسی سے تجارت پر کوئی فرق نہیں پڑیگا، افغانستان کی جنگ پاکستان میں نہیں لڑئی جائے گی:وزیر دفاع
Aug 26, 2017 | 20:42