آصف زرداری عوامی منصوبوں کی بروقت تکمیل چاہتے ہیں ‘پیپلزیوتھ

Aug 26, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلزیوتھ آرگنائزیشن سندھ کے ترجمان تیمور علی مہر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے ناتجربہ کار لوگ ملک کو تجربہ گاہ بنانے سے گریز کریں پی ٹی آئی کے سودن کا ہنی منی جلد ہی ختم ہوجائے گا اس کے بعد ان کے لیے ایک دن کے لیے بھی حکومت کو مزید چلانا مشکل کردینگے ،پیپلزپارٹی ان سیاسی رہنمائوں پر مشتمل ہے جو ملک کو بہتر انداز میں چلانے میں کسی کو اپنا ثانی نہیں رکھتے ہمیں حکومت کا ایک سال بھی مشکل ہی دکھائی دیتا ہے اس کے بعد اگلی حکومت  پیپلزپارٹی کی ہوگی اور بلاول بھٹو اس ملک کے وزیراعظم ہونگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے عید ملن پارٹی کے موقع پر کیا،ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف زرداری نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سختی سے کہا ہے کہ وہ عوام کے لیے شروع کیے گئے منصوبوں کی بروقت تکمیل چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ عوامی منصوبوں کو جلدازجلد مکمل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عید کے تینوں دن عوام نے دیکھا کہ جس انداز میں وزیربلدیات سعید غنی کی جانب سے سندھ بھر کے طوفانی دورے کیئے گئے اس کی نظیر تاریخ میں کہیں نہیں ملتی کراچی میں قربانی کے جانوروں کی 31836ٹن الائشیں لینڈ فل سائٹ پر دفن کرنا کوئی معمولی کارنامہ نہیں ہے ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا اس کے لیے پیپلزیوتھ آرگنائزیشن سعید غنی کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔

مزیدخبریں