زعیم قادری کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ ، چند روز میں اعلان کرینگے

Aug 26, 2018

لاہور(آئی این پی) سابق صوبائی وزیر زعیم حسین قادری نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما زعیم قادری 21جون کو اعلان بغاوت کرتے ہوئے (ن) لیگ کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، زعیم قادری نے این اے 133 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا تھا لیکن بدقسمتی سے انہیں الیکشن میں بدترین شکست ہوئی۔اب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ زعیم قادری نے حکمران جماعت تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا جس کا باقاعدہ اعلان وہ آئندہ چند روز میں کریں گے۔
زعیم قادری

مزیدخبریں