عید کے موقع پروفاقی دارالحکومت کے مختلف پکنک پوائنٹس پر عوام کا رش

Aug 26, 2018

اسلام آباد(نعمان اصغر)وفاقی دارالحکومت کے مختلف پکنک پوائنٹس پر عید الاضحی کے پیش نظر تفریح کی غرض سے مارکیٹوں اور شاپنگ مالزمیں عوام کا جم غفیر امڈ آیا ۔راول لیک ،فیصل مسجد،مونومنٹ،دامن کوہ ،چھتر پارک اور بڑے شاپنگ مالز میں عوام کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا ،شہری اپنے اہل و عیال کے ہمراہ ریفریشمنٹ کے لئے تکہ پارٹی کا سامان لئے مندرجہ بالا پکنک پوائنٹ پہنچ گئے جہاں پہنچ کر شہریوں نے لائیوباربی کیو اور تکہ پارٹی کا اہتمام کیا اس دوران اسلام آباد کی مین شاہراہیں اور نجی و سرکاری دفاتر سنسان رہے جبکہ پکنک پوائنٹس پر عوام کا رش رہا ۔اسلام آباد میں اندرون و بیرون شہر سے شہری عید کی خوشیاں منانے آئے اور تکہ پارٹی کے ساتھ اپنی تصاویر بھی بناتے رہے تا کہ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے بیرون ملک اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو دیکھا سکیں ،عید الاضحی کے دوران جہاں شہریوں کا جم غفیر رہا پکنک پوائنٹس پر وہیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بھی لگے ہوئے تھے ۔

مزیدخبریں