ڈبلن (اے ایف پی) پوپ فرانسس رواں ہفتے آئرلینڈ کے دورے پر جائیں گے۔ یہاں ان سے متوقع طور پر جنسی سکینڈل میں ملوث پادریوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے وہ ڈبلن پہنچ گئے لیکن دیگر ذرائع نے رپورٹ دی ہے وہ آئندہ ہفتے آئرلینڈ کے دورے پر جائیں گے۔ ویٹی کن کو اس امریکی رپورٹ نے ہلا کر رکھ دیا جس میں انکشاف کیا گیا تھا ریاست پنسلوانیا میں 1950ء سے لیکر 300 پادریوں نے بچوں کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا جس کے بعد پوپ فرانسس نے کیتھولک کے ماننے والوں کو خط لکھا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو سزا ملے گی اور واقعات کی روک تھام کریں گے۔
دورہ آئرلینڈ: پوپ فرانسس سے بچوں کیساتھ زیادتی میں ملوث پادریوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
Aug 26, 2018