کفایت شعاری‘ مالی خودمختاری مشن‘ اتحادیوں کیساتھ مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے : عمران خان

اسلام آباد (خبر نگار+ نامہ نگار+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرا مشن کفایت شعاری اور پاکستان کی مالی خودانحصاری ہے، اتحادیوں کےساتھ مل کر ملک کو تمام بحرانوں سے نکالیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم کا آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور حکومتی ترجیحات پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ قوم کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کا مشن لے کر آیا ہوں، میرا مشن کفایت شعاری اور پاکستان کی مالی خودانحصاری ہے، قوموں کا وقار مالی خود انحصاری پر منحصر ہے، دوسروں پر انحصار کرنے والی قومیں ترقی سے دور رہتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کو تمام بحرانوں سے نکالیں گے۔ نامہ نگار/ اپنے سٹاف رپورٹر سے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شبلی فراز کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد کر دیاہے۔ ہفتہ کو وزیراعظم نے سینٹ میں شبلی فراز کو قائد ایوان نامزد کر دیا۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو نئے قائد ایوان کی درخواست بھجوا دی گئی۔ تحرےک انصاف کے مشاورتی اجلاس مےں چےئرمےن عمران خان نے ڈاکٹر امےر محمد خان جوگےزئی کو نےا گورنر بلوچستان نامزد کرنے کی منظوری دی۔ حکومت کی جانب سے پارٹی کی طرف سے نامزد کردہ پہلے گورنر کی حےثےت سے جلد حلف اٹھائےں گے۔ نئے گورنر بلوچستان ڈاکٹر کی حےثےت سے بچوں کے امراض کے علاج مےں 32 سالہ مہارت کے حامل ہےں۔ پاکستان تحرےک انصاف کے چےئرمےن عمران خان کی زےر صدارت پارٹی کی سےنئر قےادت کا اہم اجلاس ہفتہ کی سہہ پہر بنی گالہ مےں چےئرمےن آفس مےں منعقد ہوا جس مےں بلوچستان کے نئے گورنر کی حےثےت سے ڈاکٹر امےر محمد خان جوگےزئی کی نامزدگی کی منظوری سر فہرست تھی جبکہ نئے صدرمملکت کےلئے ڈاکٹر عارف علوی کی انتخابی مہم کا طرےقہ کار چاروں صوبائی اسمبلےوں اور پارلےمنٹ کی مجموعی تعداد کے تناظر مےں نمبرز گےم پر نگاہ رکھنے، صدر مملکت کے انتخابی کالج کے ارکان سے رابطوں کےلئے حکمت عملی پر بھی غور کےا گےا۔ اس ضمن مےں سےنئر قےادت نے فوری اقدامات کا فےصلہ کےا تاکہ کم وقت مےں بہتر انداز مےں صدر ملکت کے الےکشن کی انتخابی مہم مکمل ہوسکے۔ اجلاس مےں عام انتخابات کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلےوں کی خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی الےکشن کے حوالے سے بھی ٹکٹ جاری کرنے کے طرےقہ کار پر غور کےا گےا جن مےں چےئرمےن عمران خان کی چھوڑی ہوئی کراچی، بنوں ، لاہور اور اسلام آباد کی سےٹےں ضمنی الےکشن مےں جےتنے کی حکمت عملی پر سب سے زےادہ غور کےا گےا۔ اجلاس نے اس پہلو پر بھی غور کےا کہ پنجاب کے نامزد گورنر چوہدری سرور کی سےنٹ کی نشست کا صدارتی الےکشن کا ووٹ کےسے استعمال کےا جائے اس ضمن مےں رائے تھی ان کی بطور گورنر پنجاب حلف برداری صدارتی الےکشن کے بعد کر لی جائے تاکہ انتخابی ووٹ صدارتی امےدوار ڈاکٹر عارف علوی کو پڑ سکے۔ اجلاس نے مری مےں اپوزےشن کے صدارتی الےکشن کے اجلاس کے تناظر مےں پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتوں کو سرگرم کرنے کا بھی فےصلہ کےا جس کےلئے انتخابی مہم چلانے کےلئے ٹےمےں بنانے پر اتفاق کےا گےا۔ اجلاس مےں شاہ محمود قرےشی، فواد حسےن چوہدری، ڈاکٹر بابر اعوان، شفقت محمود، نعےم الحق، ڈاکٹر عارف علوی، عامر محمود کےانی، اعظم سواتی، سردار ےار محمد رند، قاسم خان سوری، چوہدری محمد سرور، مےاںمحمودالرشےد، عمران اسمعےٰل، فرخ حبےب سمےت دےگر نے شرکت کی۔ این این آئی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے فاٹا کے تین سینیٹرز نے ملاقات کے دوران تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر اورنگزیب خان، سینیٹر سجاد طورو، سینیٹر محمد خان اور سابق رکن اسمبلی ناصر خان اور مرزا محمد ایوب نے ملاقات کی۔ اس موقع پر تمام رہنماﺅں نے وزیراعظم کے ویژن پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تمام رہنماﺅں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک اور سینیٹر حاجی فدا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نامہ نگار کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ہفتہ کے روزتحریک انصاف کے رہنماءسینیٹر اعظم خان سواتی نے ون ٹو ون ملاقات کی، ایک گھنٹہ طویل ملاقات میں اعظم خان سواتی نے وزیراعظم پاکستان کو آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ دی اوروزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں اعلی پیمانے پر بدعنوانی اور قانون کی خلاف ورزیوں پر رپورٹس پیش کیں ۔ اعظم سواتی نے وزیراعظم کو آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے اعظم سواتی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور رپورٹ کی اشاعت سے پہلے انہیں فرانزک ماہرین سے رائے لینے کا مشورہ دیا۔ اعظم سواتی نے وزیر اعظم سے نادرا کے چیئرمین عثمان مبین، ذوالفقار اور احمرین کی معطلی کی درخواست کی۔انہوں نے کہا ان حضرات کی موجودگی میں شفاف تحقیقات ممکن نہیں۔سینکڑوں لوگوں کی سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کے بارے میں بھی وزیراعظم پاکستان کو بتایا گیا۔ملاقات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی نے وزیراعظم پاکستان کو چند اعلی شخصیات کی کرپشن کے ثبوت بھی فراہم کئے۔ آئی این پی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان نے ملاقات کی اور پنجاب کابینہ سے متعلق مشاورت کی۔ اس موقع پر علیم خان نے کہا میر ی وزارت سے متعلق فیصلہ عمران خان کریں گے، صوبائی کابینہ کا اعلان 2روز میں کیا جائے گا۔ نوائے وقت رپورٹ/ این این آئی کے مطابق ڈاکٹرامیر محمد خان جوگیزئی کے بڑے بھائی سردار گل محمد خان جوگیزئی 1991ءسے 1994ءتک بلوچستان کے گورنر رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر امیر محمد خان کا تعلق بلوچستان کے علاےق قلعہ سیف اللہ سے ہے۔ شبلی فراز معروف شاعر احمد فراز مرحوم کے صاحبزادے ہیں، مارچ 2015ءمیں جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر امیر محمدخان جوگیزئی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گورنر بلوچستان کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت نہیں کی۔ میرے پیغام کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ وزیراعظم کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے عہدے کیلئے نامزد کیا۔ میرے خلاف کوئی ایف آئی آر یا کیس نہیں‘ یہ ضرور کہا نیب کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کرے۔ سوموار کوسرٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعد حلف اٹھاﺅں گا۔

عمران خان

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...