صوبائی کابینہ‘ عثمان بزدار آج عمران سے ملاقات کرینگے‘ تعلیم صحت کے شعبوں میں عالمی ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دینے کے لیے آج ( اتوار) بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد وزراءکے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبہ میں تعلیم و صحت کی ترقی اور عام شہریوں کے لیے ان شعبوں میں بہترین مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے تحت جلد صحت و تعلیم کے عالمی ماہرین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ مشاورت کی روشنی میں لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ اصولی طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ پچھلی حکومت کا کوئی بھی پراجیکٹ بلاوجہ منسوخ نہیں کیا جائے گا۔ صرف بجٹ کنٹرول کرنے کے لئے ان پراجیکٹس میں تبدیلی لائے جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سی ایم پنجاب نے اہم تقرریوں اور تبدیلیوں کے لئے 47 افراد کے انٹرویو بھی کئے۔ حتمی رپورٹ آج وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائے گی۔
صوبائی کابینہ

لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے ڈیرہ غازی خان کے عمائدین کے وفد نے ملاقات کی اور وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عثمان بزدارنے وفد سے گفتگو میں کہا کہ تبدیلی لوگوں کے بہتر مستقبل کیلئے آئی ہے۔ حقیقی تبدیلی کے لئے شب و روز محنت کرنا ہو گی اور عمران خان اور ان کی ٹیم عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔ قوم کی عمران خان سے وابستہ توقعات کو پوری کرنے کیلئے دن رات ایک کر دیں گے۔ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کے حصول کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حقوق ملیں گے اورصوبہ بھر میں جرائم کی بیخ کنی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیںگے۔ پولیس نظام میں وہی تبدیلی لائیں گے جو تحریک انصاف خیبر پی کے میں لائی ہے اور پنجاب پولیس میں کے پی کے پولیس کی طرز پر اصلاحات لائیں اور نئے پاکستان میں پولیس عوام کی خادم بنے گی۔ پولیس کے روئیے میں تبدیلی ہر قیمت پر لائیں گے۔ جرائم کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ صوبہ بھر میں سٹریٹ کرائمز میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی میاں محمد اسلم اقبال، احمد شاہ کھگہ، میاں خالد محمود، یاسر ہمایوں اور مراد راس نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن عام آدمی کی ترقی و خوشحالی ہے اور ہم سب نے عمران خان کے مشن کو پورا کرنے کیلئے ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے۔ کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے آگے بڑھنا ہے۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی اورصوبے کے کونے کونے میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے100 دن کے پلان پر تیزی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور تبدیلی کے سفر میں پنجاب ہراول دستے کا کردار ادا کرے گا۔ کفایت شعاری اور سادگی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ہمارے عملی اقدامات سے عوام کو تبدیلی کا احساس ہوگا۔ عثمان بزدار نے صوبہ بھر میںعید الاضحی کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے عید الاضحی کے موقع پر بہترےن سکیورٹی انتظامات پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروںکو شاباش دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے عیدالاضحی کے موقع پر پنجاب بھر میں صفائی کے انتظامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے عیدالاضحی کے تینوں روز لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے انتظامات پر متعلقہ اداروں کی ستائش کرتے ہوئے صفائی کے بہترین انتظامات پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور انتظامیہ کو شاباش دی ہے۔ عثمان بزدار نے رائے ونڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں 3بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
عثمان بزدار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...