اسلام آباد (نامہ نگار+اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحرےک انصاف کے چےئرمےن عمران خان کی زےر صدارت پارٹی کی سےنئر قےادت کا اہم اجلاس ہفتہ کی سہہ پہر بنی گالہ مےں چےئرمےن آفس مےں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزےر اطلاعات فواد حسےن چوہدری نے صحافےوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر عارف علوی حتمی صدارتی امےدوار ہےں ہم بآسانی صدارتی الےکشن جےت لےں گے ہمارے نمبر گےم پورے ہےں ضمنی الےکشن مےں پرانی درخواستوں پر ٹکٹ دےں گے پی ٹی وی کا سپورٹس اور بچوں کا الگ چےنل ہوگا۔ عمران خان کے اقدامات سے ملک کے پےسے کی بچت ہوگی وزارت اطلاعات مےں اربوں اشتہارت مےں دئے گئے سوچا ہے ان کو بل بھےجوں کہ آکر پےسے جمع کراجائےں وزےر اعظم عمران خان نے جو اقدامات کئے ہےں ان کی مثال تارےخ مےں نہےں ملتی انہوں نے کہا سعد رفےق نے رےلوے کی کمر توڑی تھی شےخ رشےد احمد نے کہےں کوئی کےبن بند نہےں کرائے ہمارے اتحادی متحد ہےں صدارتی الےکشن جےتےں گے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا صدارتی امیدوار عارف علوی کیلئے ہمیں نمبر گیم میں برتری حاصل ہے۔ ایم کیو ایم، ق لیگ، جی ڈی اے سمیت اتحادیوں کا ساتھ ہمیں مکمل حاصل ہے۔ صدارتی انتخاب میں ہمیں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں، ضمنی الیکشن کیلئے درخواستیںنہ مانگنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضمنی الیکشن کیلئے پرانی درخواستوں پر ہی ٹکٹ دئیے جائیں گے۔ عمران خان کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان پوری کابینہ کے رول ماڈل ہیں۔ ریلوے کا خسارہ 40 ارب روپے ہے، اس کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایک سپورٹس چینل کرکٹ کے علاوہ تمام کھیل دکھائے گا۔ پی ٹی وی سپورٹس کو پی ٹی وی کرکٹ کا درجہ دیا جائے گا۔ ایک نیا چینل صرف 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے ہو گا۔ ایک سوال پر کہا سعید غنی کو کہتا ہوں میٹرک پاس صدر ہو سکتا ہے تو گورنر بھی ہو سکتا ہے۔ سعید غنی آصف زرداری کی تعلیمی قابلیت کو بھی دیکھ لیتے۔ مزید برآں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے فواد چودھری نے کہا مسلم لیگ ن کا دور ختم ہونے پر عوام نے شکر ادا کیا۔ نوازشریف نے صوابدیدی فنڈ میں سے 11کروڑ روپے اور صدر ممنون حسین نے 9کروڑ روپے استعمال کئے۔ نوازشریف کیلئے 8سے 9کروڑ روپے کوئی مسئلہ نہیں تھا نوازشریف جہاں جاتے تھے پیسوں کا اعلان کر دیتے تھے۔ نوازشریف اربوں روپے کے فنڈز لٹاتے رہے سابق حکومت نے 21ارب روپے کے صوابدیدی فنڈز استعمال کئے نئے پاکستان میں ایسا نہیں ہو گا۔ نوازشریف علاج کیلئے سپیشل فلائٹ پر لندن گئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان قومی خزانے کی حفاظت کریں گے۔ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر فنڈز جاری نہیں ہوں گے۔ بیرون ملک دوروں پر اربوں روپے کی بچت کی جائے گی۔
وزیر اطلاعات
صدارتی امیدوار کیلئے نمبرز گیم میں برتری حاصل‘ عارف علوی باآسانی جیت جائیں گے : وزیر اطلاعات
Aug 26, 2018