فرنچ اوپن انتظامیہ کا ٹینس سٹار سرینا ولیمز کے لباس پر اعتراض

پیرس (صباح نیوز)فرنچ اوپن کی انتظامیہ نے امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کے لباس پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں سکن ٹائٹ کیٹ سوٹ پہننے سے روک دیا۔فرنچ اوپن کے میچز میں سرینا ولیمز نے کالے رنگ کا سکن ٹائٹ کیٹ سوٹ پہنا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے فرینچ ٹینس فیڈریشن کے صدر برنارڈ گوشیلی نے بیان جاری کیا کہ فرینچ اوپن کے ڈریس کوڈ کے مطابق سرینا کا لباس نامناسب ہے ۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی جانب سے اب مزید اس طرح کا لباس قبول نہیں کیا جاسکتا۔دوسری جانب سرینا ولیمزکا موقف ہے کہ یہ لباس انہوں نے بیٹی کی پیدائش کے بعد سے پہنا کیوں کہ وہ اپنے آپ کو بلڈ کلوٹ سے بچانا چاہتی تھیں جس کی وجہ سے ان کی ڈیلیوری میں بھی پیچیدگیاں ہوچکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...