قومی کرکٹر فخر زمان نے ورلڈکپ پر نظریں جما لیں

لاہور(صباح نیوز)دنیائے کرکٹ کے افق پر چمکنے والے ستارے فخر زمان نے آئندہ سال ورلڈ کپ پر نظریں جما لیں، کہتے ہیں اب ورلڈ چیمپئن بننے کا عزم لے کر میدان میں اتریں گے۔ ایک انٹرویو میں فخر پاکستان فخر زمان نے کہا کہ آئندہ سال بابائے کرکٹ انگلینڈ کی سرزمین پر فاتح عالم بننے کے لیے جائیں گے، ورلڈ کپ 2019 میں نمائندگی کو یادگار بنانے کے لیے سٹار اوپنر پرجوش ہیں۔ اٹھائیس سالہ فخر زمان صرف اٹھارہ ون ڈے میچوں میں چھہتر اعشاریہ صفر سات کی شاندار اوسط سے ریکارڈ ایک ہزار پینسٹھ رنز بنا چکے ہیں۔زمبابوے کے خلاف دو سو دس رنز کی ناقابل شکست اننگز سے وہ پاکستان کے ٹاپ سکورر بن گئے ہیں۔بائیس ٹی ٹونٹی میچز میں تیس اعشاریہ سات چھ کی اوسط سے چھ سو چھیالس رنز جوڑنے والے فخر زمان دنیائے کرکٹ کے افق کے روشن ستارے بنتے جا رہے ہیں۔انگلینڈ میں ہی شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ایک سو چودہ رنز کی جارحانہ بلکہ ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر قومی ہیرو بننے والے فخر زمان ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ آئندہ سال ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی دکھانے اور ایک بار پھر عالمی چیمپئن بننے کا خواب آنکھوں سجانے کو بھی کرکٹ دیوانے زور دار چھکا خیال کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...