ایشین گیمز: کسی پاکستانی خاتون کھلاڑی نے پہلی بار کراٹے مقابلوں میں برونز میڈل جیت لیا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی مبارکباد

Aug 26, 2018

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایشین گیمز کے کراٹے ویمنز 68 کلوگرام کیٹگری کی برونز میڈل فائٹ میں پاکستان کی 19 سالہ خاتون کھلاڑی نرگس نے نیپال کی کارکی ریتا کو 3-1 سے شکست دیکر برونز میڈل جیت لیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے شاندار کھیل پیش کرنے پر نرگس کو مبارکباد دی ہے۔ واضح رہے کہ ایشین گیمز کی تاریخ میں پہلی بار کراٹے ایونٹ میں کسی خاتون کھلاڑی نے پاکستان کیلئے میڈل جیتا ہے۔ کوئٹہ کے ہزارہ ٹاﺅن سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ نرگس گزشتہ 5 سال سے کراٹے میں قومی چیمپئن ہیں۔ انہوں نے 2017ءمیں سری لنکا میں ہونے والے ساﺅتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں ایک گولڈ، ایک سلور اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ برونز میڈل جیتنے کے بعد نرگس کا کہنا تھا کہ مجھے پوری امید تھی میگا ایونٹ میں پاکستان کیلئے میڈل جیتوں گی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے نرگس کو برونز میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی نرگس کو مبارکباد دیتے ہوئے تہنیتی پیغام میں کہا کہ نرگس نے شاندار کھیل پیش کرکے بین الاقوامی سطح پر ملک اور صوبے کا نام روشن کیا۔
نرگس تمغہ

مزیدخبریں