راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)جماعت اسلامی پاکستان نے اضلاع کی سطح پرضلعی اجتماعات ارکان کااعلان کردیا،ضلعی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان کے مطابق پہلے مرحلے میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرزکے اضلاع میں اجتماعات ہوں گے اس سلسلے میں راولپنڈی ڈویژن کے ہیڈکوارٹرضلع راولپنڈی میں 23ستمبربروزاتوارکوجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے تینوں انتظامی اضلاع کا مشترکہ اجتماع ارکان طلب کیا گیا ہے جس میںمرکزی امیرسینیٹرسراج الحق خصوصی شرکت کریں گے اوراس موقع پر ارکان کے سوالات کے جوابات کے علاوہ آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے تجاویزبھی لیں گے ،ترجمان کے مطابق اجتماع کے سلسلے میں امیرضلع شمس الرحمن سواتی نے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ہے جبکہ انتظامی معاملات اورتفصیلات کے تعین کیلئے 28اگست بروزمنگل کواجلاس ہوگا جس میں امیرسٹی ڈسٹرکٹ سیدعارف شیرازی، امیر ڈسٹرکٹ کوہسار سجا داحمدعباسی سمیت دیگرذمہ داران شریک ہوں گے ۔
جماعت اسلامی نے اضلاع کی سطح پرضلعی اجتماعات ارکان کااعلان کردیا
Aug 26, 2018