صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت ملتوی

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلزار احمد خالد نے پیپلز پارٹی کے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر کے بھائی امتیاز عرف تاجی کھوکھر وغیرہ کیخلاف صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت کل 27اگست بروز پیر تک ملتوی کر دی ہفتہ کودوران سماعت مدعی کے وکیل نے تحریری بحث جمع کروائی جس پر عدالت نے سماعت مزید کاروائی کیلئے ملتوی کردی۔یاد رہے کہ تھانہ ائر پورٹ پولیس نے ملزمان امتیاز عرف تاجی کھوکھر، عمرکھوکھر، فرخ کھوکھر وغیرہ کیخلاف پلاٹ کے تنازع پرفائرنگ کر کے صابرہ بی بی نامی خاتون کو قتل کرنے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتارکیا تھا۔امتیاز عرف تاجی کھوکھراس مقدمہ میں میڈیکل گراونڈ پرضمانت پر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...