لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)نئی حکومت کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر تعینات لا افسروں کو فارغ کرنے کے لئے فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل، نیب اور پراسیکویشن آفس میں صرف میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر لا آفیسرز تعینات کیے جائیں گے۔سابق حکومت کی جانب سے تعینات اکثر لا افسروں کو میرٹ اور قابلیت کی بجائے صرف سیاسی بنیادوں پر تعینات کیے جانے کی اطلاعات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور نیب میں پراسیکوٹرز بھی صرف سیاسی بنیادوں پر بھاری تنخواہوں اور مراعات پر تعینات کیے گئے جبکہ اب نئی حکومت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفس میں سیاسی بنیادوں پر تعینات تمام لا افسروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
فیصلہ