جس ٹرین میں فخر سے سفر کر رہے ہیں یہ نظام میرا مرہون منت ہے: سعد رفیق کا شیخ رشید کو پیغام

Aug 26, 2018

لاہور (ا ین این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے ٹرین میں سفر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جس ٹرین میں وہ نہایت فخر سے سفر کر رہے ہیں، یہ سارا ریلوے نظام ان ہی کے مرہونِ منت ہے۔ لیگی رہنما اور سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے شیخ رشید کی ٹرین میں سفر کے دوران بنائی گئی ویڈیو فیس بک پر شیئر کی اور انہیں یاددہانی کرائی کہ جس ٹرین میں وہ نہایت فخر سے سفر کر رہے ہیں، یہ سارا ریلوے نظام ان ہی کے مرہونِ منت ہے۔سعد رفیق نے لکھا کہ شیخ رشید احمد! یاد رکھیے گا کہ ہم نے آپ کے حوالے ایک ایسی ریلوے کی ہے جس میں وزیر بنتے ہی آپ نے سفر کرتے ہوئے اپنی ویڈیو بنا کے فخریہ طور پر اپ لوڈ کی ہے۔ ہمارا، آپ کا اور پوری قوم کا یہ فخر برقرار رہنا چاہئے۔
سعد رفیق

مزیدخبریں